کمپنی کے بارے میں معلومات

ٹرائی پیک فلمز لمیٹڈ(ٹرائی پیک) جاپان کی مٹسوبشی کارپوریشن اور پاکستان کی پیکیجز لمیٹڈ کے اشتراک کار سے بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی 29 اپریل 1993 کو قائم ہوئی ۔ اس کے قیام کا مقصد پاکستان میں بائی ایکزئیلی اوریینٹیٹڈپولی پراپلین (BOPP) کی پیداوار کا آغازکرانا تھا۔ اس کا صدر دفتر کراچی میں جبکہ اس کے علاقائی دفاتر کراچی، لاہور اور ھتاّڑ میں واقع ہیں ۔ ان دفاتر کا مقصد اپنے خریداروں کو بااعتماد، باکفایت اور معیاری فلموں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اپنے گاہکوں کو بعد از فروخت بہترین خدمات مہیا کرنا بھی ہے۔ ٹرائی پیک کو پاکستان کی پیکیجنگ کی صنعت میں اپنی مخصوص حصہ داری پر یقیناًفخر ہے۔

کمپنی اپنے آغاز سے لے کر مسلسل ترقی راہ پر گامزن ہے۔ مارچ 2013 میں5.4 ارب روپے مالیت کی BOPP لائن 4 کی تکمیل کے ساتھ ہی اس نے ملک بھر میں سب سے زیادہ BOPP فلمیں بنانے کا اعزازحاصل کیا ۔

نوہزار ٹن سالانہ پیداوار دینے کی صلاحیت کا حامل ایک ارب تیس کروڑ روپے مالیت سے بننے والا کاسٹ پولی پراپلین (CPP) لائن 2 کا پروجیکٹ تکمیل پاچکا ہے اور اس نے پیدوار کا آغاز مارچ 2014 میں کردیا ہے۔ اس کے پیداوار شروع کرنے سے کمپنی کی CPP پیدا کرنے کی موجودہ صلاحیت 7 ہزار 2 سو میٹرک ٹن سے بڑھ کر 16 ہزار 2 سو ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

مصنوعات

اپنے گاہکوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی مختلف اقسام اور 12 تا 16 مائیکرون موٹائی میں شفاف / ٹرانسپیرنٹ، نیم شفاف / پرلائزڈ اور دھاتی / میٹلائزڈ فلمیں بناتی ہے۔ اس کے علاوہ گاہکوں کی مخصوص ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی منفرد فلمیں بھی بناتی ہے جو مخصوص استعمال کے لیے ہوتی ہیں۔ ہماری فلموں کی گراں قدر خوبی اس کابطور پیکیجنگ میٹریل ہمہ گیر ہونا ہے۔ ہم انتہائی احتیاط کے ساتھ اپنی فلمیں اس یقین کے ساتھ بناتے ہیں کہ یہ نمی، گیس اور بو روکنے کی بہترین صلاحیت رکھتی ہوں۔ اس کی نظر آنے والی بہترین خصوصیات اسے دیگر مصنوعات سے ممتاز کرتی ہیں۔ بناء کسی دشواری کے اس پر طباعت اور اسے سر بہ مہر کرنے کی صلاحیت کی بناء پر ہماری مصنوعات عمل انگیز کرنے والوں کی پہلی پسند ہے۔

ہماری کاروباری طاقت

مارکیٹ کی قیادت

ٹرائی پیک کو اس وقت پاکستان میں مارکیٹ کے قائد کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ ملک کی BOPP مارکیٹ کی 70 فیصد ضرورت کو پورا کرتا ہے۔ 2013 میں ملک میں امن و امان کی خراب صورتحال اور مارکیٹ میں شدید مقابلہ کی فضاء کے باوجود ہم اپنی فروخت میں اضافہ کرنے میں کامیاب رہے۔ 2013 میں پیداوار کی اضافی صلاحیت کے ساتھ ہی ہم نے اپنے قدم کامیابی کے ساتھ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی جمائے۔

گاہکوں کے ساتھ تعاون

ٹرائی پیک نہ صرف بہترین معیار کی فلمیں بناتا ہے بلکہ یہ اپنے گاہکوں کو مزید پروسیسنگ کرنے میں درپیش مسائل اور ان کے باکفایت و پائیدار حل کے لیے پیشہ ورانہ معلومات کا تبادلہ کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ہم اپنے گاہکوں کی ضرورت کے مطابق بین الاقوامی معیار پر مبنی خصوصی مصنوعات بھی تیار کرتے ہیں۔ بہترین معیار پر مبنی فلموں کی تیاری کے لیے ہم دنیا کی بہترین مشینیں بنانے والوں جن میں جاپان کی مٹسوبشی کارپوریشن ، جرمنی کی ونڈ مولر اینڈ ہولشر ، انگلینڈ کی جنرل ویکیوم اینڈ گیلیلیو ویکیوم ، جرمنی کی برکنر اور اٹلی کی بونافانٹی شامل ہیں سے مکمل خود کار مشینیں حاصل کی ہیں۔

اعلیٰ تحقیقی اور ترقیاتی سہولیات

ہماری کمپنی میں موجود ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (R&D) ڈپارٹمنٹ عصر حاضر کے بہترین آلات سے مزین ہے ۔ یہ صرف بہترین آلات سے ہی مزین نہیں ہے بلکہ R&D کی ٹیم بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل ہے جو بہترین اور معیاری فلم کی تیاری کے لیے 24 گھنٹے مصروف عمل رہتی ہے۔ مصنوعات کی طلب اور ترقی کا عمل اس امر کو یقینی بنانے کے ساتھ جاری رہتا ہے کہ گاہکوں کو باکفایت اور بہترینمصنوعات فراہم کی جائیں۔ BOPP اور CPP فلم کی مطلوبہ پیداوار بنیادی مہارت کے ساتھ ان مصنوعات میں بھی جاری ہے جو مارکیٹ میں کمیاب ہیں جیسا کہ پلین 10 اور ہائی بیریئر میٹالائزڈ Plain 10) اور(High Barrier Metallised فلم وٖغیرہ وغیرہ۔